پنجابی کے معروف شاعر اور کتاب اللہ میاں تھلے آ کے مصنف اور طویل پنجابی نظم ویرے لاہور دے ویکھ نظارے کے خالق سائیں اختر لاہوری گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔انہیں 31 دسمبر2007کو فالج کا حملہ ہونے پر میو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر ایک بجے مغل سٹریٹ نمبر 11 برکت ٹاون شاہدرہ میں ادا کی گئی۔سائیں اختر لاہوری ممتاز عوامی شاعر استاد دامن کے شاگرد تھے۔