ادب >> پاکستان کے صوفی شعرا >> بابافرید گنج شکر
ادب
بابافرید گنج شکر (1173-1265)

راشد متین
بابا فریدجنہیں گنج شکرکے نام سے یاد کیا جاتا ہے، ملتان کے نزدیک کتھوال کے مقام پر پیدا ہوئے۔ ان کے آباء و اجداد بار ہویں صدی کے اواخر میں کابل سے یہاں آئے تھے۔ ان کا تعلق تصوف کے چشتی مکتبہ ٴفکر سے تھا جس کا آغاز دسویں صدی عیسوی میں اس وقت ہوا جب سلطان محمود غزنوی کے حملوں کے دوران چشتیہ روایت کے علمبردار بہت سے بزرگوں نے پنجاب کا رخ کیا اور یہیں آباد ہو گئے۔ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے بعد ہندوستان میں بابا فرید اس روحانی سلسلے کے راہنما مقرر ہوئے تھے ۔انہوں نے اپنے عہد کے مروجہ ظاہری علوم کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی کا رخ کیا اور اپنے مرشد کی نگرانی میں روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ شدید ریاضت اور مجاہدوں کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں خصوصی طور پر ان کے چلہ معکوس (چالیس دن تک کنوئیں میں الٹالٹکے رہنا)کا ذکر کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے مرشد کی اجازت سے ہانسی میں رہائش اختیار کی۔ مرشد کے انتقال کے بعد انہیں چشتیہ مکتبہ فکر کا باقاعدہ سربراہ بنا دیا گیا اور انہوں نے پنجاب میں واقع”اجودھن“ نامی قصبے کو اپنا روحانی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا۔ رفتہ رفتہ یہاں بھی ان کی شہرت ہونے لگی اور لوگ جوق درجوق ان کی جانب رجوع کرنے لگے۔ با با فرید نے یہاں صوفیانہ روایت کے مطابق ایک جماعت خانے کی بنیاد رکھی۔ اجودھن ،جو اب پاکپتن کے نام سے موسوم ہے ،کی خانقاہ میں ایک صوفیانہ درسگاہ کی تمام جملہ خصوصیات موجودتھیں۔جماعت خانے میں بہت سے دانشور اور صوفیا ہر وقت موجود رہتے تھے۔
بابا فرید کی شاعری ہم تک ”آدگر نتھ “کے ا شلوکوں کے ذریعے پہنچی ہے۔ ان کی صوفیانہ شاعری مابعدالطبعی رُحجانات اور تصورات کا باقاعدہ اظہار ہے ۔ ان کی تعلیمات بنیادی طور پر وہی ہیں جو ان سے دو صدیاں پہلے سید علی ہجویری متعارف کروا چکے تھے۔ اس اعتبار سے بابا فرید کی تعلیمات کو پنجاب کی زرّیں روایات کا تسلسل تصور کرنا چاہیے۔ ان کے ہاں مذہبی قانون اور داخلی صوفیانہ صداقت میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا رحجان غالب نظر آتا ہے۔ بابا فرید کی بنا پر تصوف پنجاب میں ایک عوامی تحریک کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے آخری ایام بے سرو سامانی اور قلیل البضاعتی کے عالم میں بسر کئے اور ۱۲۶۵ء میں وفات پائی۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.