ادب >> نوبل پرائز برائے ادب >> نوبل انعام 1956
ادب
1956 کا نوبل انعام یافتہ شاعر :
خوان رامون خی مے نز(1881-1958)

1956میں ادب کا نوبل انعام سپین کے شاعرخوان رامون خی مے نزJuan Ramon Jimenyz کو دیا گیا۔اس کی شاعری لاطینی امریکہ کے دوسرے دو نوبل انعام یافتہ شاعروں پابلو نرودا اور اکتاوپاز کی شاعری سے بڑی مختلف نوعیت کی ہے۔نرودا اور پاز بطور انسان اپنا سارا وزن اپنی شاعری کے پلڑے میں ڈال دیتے ہیں۔اس کے برعکس خی مے نزکیلئے شعر کہنے کا عمل ایک الوہی واردات کا درجہ رکھتا ہے جس سے وہ روحانی لذت حاصل کرتا ہے۔وہ ممکن حد تک ہر لمحے میں زندہ رہنے کی کوشش کرتا ہے ۔نظم اس کے باطن سے ایک چنگاری کی طرح پھوٹتی ہے اور اس کی زندگی کو روشن کردیتی ہے۔وہ جو کچھ لکھتا ہے اس کے اندر الوہیت کا عنصر ہوتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ زندگی اس طرح گزارتا ہے کہ اس سے ممکن حد تک شاعری حاصل کر سکے۔اس کی شاعری یہ سوال اٹھاتی ہے کہ ہمیں کس قسم کی زندگی گزارانی چاہیے تاکہ اس میں شاعری کا روحانی مزہ محسوس کیا جا سکے۔وہ نہ تو اپنی ہی اور نہ دوسروں کی غلطیوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔وہ تو تنہائی اور تنہائی کے تجربے سے لطف اندوز ہونے میں مصروف رہتا ہے۔اسے وہ برہنہ شاعری کانام دیتا ہے جو جذبے کے زیادہ قریب ہوتا ہے۔
اپنی ایک نظم میں وہ بتاتا ہے کہ شاعری شروع میں اس کی طرف ایک نوجوان مگر برہنہ لڑکی کے روپ میں آئی اور وہ اس کی محبت میں گرفتار ہو گیا۔پھر خود کو ملبوس اور زیورات سے آراستہ کرنے لگی اور وہ اس سے بددل ہونے لگا۔پھر شاعری نے ملبوس اور زیورات اتار دیے اور اپنی پہلی حالت میں اس کی طرف آ گئی۔وہ اس سے پہلی سی محبت کرنے لگا۔وہ تصنع سے پاک شاعری کا عاشق ہے۔
زنوبیا کمپوبی سے شادی کرنے کی خاطر خی مے نز 1916میں امریکہ میں آیا جو نیویارک سے شائع ہونے والے ہسپانوی زبان کے ایک اخبار کے مالک کی بہن تھی۔اپنی بیوی سے اس کی محبت لافانی نوعیت کی تھی۔ خی مے نزنے اس کے لئے بہت سی نظمیں لکھیں۔ اپنی بیوی کی شرکت میں اس نے رابندر ناتھ ٹیگور کی تصانیف کا ترجمہ کیا ۔ خی مے نز کی نظم اور نثر پر ٹیگور کا گہرا اثر دکھائی دیتا ہے ۔ جب اسپین میں خانہ جنگی شروع ہوئی تو اس نے رضا کارانہ طورپر جلا وطنی اختیار کی ۔1956میں جب اسے نوبل انعام ملنے خبر ملی تو اس وقت اس کی بیوی بستر مرگ پر تھی۔اس نے اخباری نمائندوں سے معذرت چاہی اور ان سے چلے جانے کی درخواست کی۔اس نے سٹاک ہوم جانے اور انعام لینے سے بھی انکار کر دیا۔بیوی کی موت کے بعد اس سے کوئی نظم نہ لکھی گئی۔پھر وہ خود بھی1958میں اس دنیا سے چلا گیا۔
خی مے نز اسپین کا خالص غنائی شاعر ہے ۔ 1903اور1917میں شائع ہونے والی اس کی تصانیف کی اشاعت نے نہ صرف اس کو اسپین کا سب سے مقبول شاعر بنا دیا، بلکہ وہ نوبل انعام کا مستحق قرار پایا، لیکن خی مے نز کی شاعری میں اس کے بعد کا دور زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ 1918اور1919میں شائع ہونے والی تصانیف میں ایک ایسا شاعر سامنے آتا ہے جس نے خیالات اور تصورات کو واشگاف آزاد تخیل کے سانچوں میں پیش کرنے کی غرض سے روایتی سانچوں کو ردّ کر دیا۔ اس کی خالص شاعری کی خصوصیات برقرارر ہیں، لیکن اس کی جگہ فکر کی گہرائی نے لے لی جس کا اظہار اس کی شاعری میں بھر پور انداز میں ہوتا ہے ۔خی مے نز کے آخری دَور کی نظموں میں موت اور اس کی حیوانی خاصیت شاعر کی فکر کا خاص موضوع بن گئی ۔ مابعد الطبیعاتی رُجحان میں بڑی قنوطیت اور شدید ایقان شامل ہو گیا ۔مگر اس کے باوجود بھی خی مے نزنے ہسپانوی شاعری کو بڑے عمدہ تحفے دیے ہیں۔اس نے اپنی شاعری میں مسرت کے حصول پر زور دیا ہے، ایک الوہی قسم کی مسرت! یہی ان کی شاعری کی سب سے بڑی خوبی سمجھی جاتی ہے۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.