نوبل انعام یافتہ ادیب وشاعر:
مکمل فہرست (1901-2007)
تحریر: شاہد ماکلی
نوبل پرائز کو تحقیقی و ادبی دنیا کے اہم ترین انعام کی حیثیت حاصل ہے۔الفریڈ نوبل سویڈن کا ایک مقبول ترین سائنسدان،انجینئراور ڈائنا مائٹ کا موجد تھا۔اس نے اپنی وصیت میں لکھا کہ اس کے ٹرسٹ سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم ہر سال مختلف شعبوں میں بہترین کام کرنے والوں کوبطور انعام دی جائے۔ نوبل پرائز شروع میں پانچ شعبوں میں دیاگیا جن میں فزکس،کیمسٹری،میڈیسن،ادب اورعالمی امن شامل ہیں۔بعد میں سویڈش اکیڈمی نے معاشیات کے شعبہ کا بھی اضافہ کر دیا۔یہ پرائز ہرسال 10 دسمبر کو سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں دیا جاتا ہے۔صرف عالمی امن کا انعام اسی دن ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں دیا جاتا ہے۔نوبل پرائز دینے کا آغاز 1901 سے کیا گیا۔
ذیل میں 1901 سے 2007 تک ادب کے شعبہ میں نوبل پرائز پانے والے ادیبوں اور شاعروں کی مکمل فہرست دی گئی ہے۔ فہرست میں سال انعام ، ادیب و شاعر کا نام ،تاریخ پیدائش وفات،ملک،اور ادبی حیثیت جیسی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
1901: سُولی پروڈہومSully Prudhomme (1837-1907)فرانس، شاعر
1902: تھیوڈورمامسن Theodor Mommsen (1817-1903) جرمنی، نثر نگار
1903: بیورن ستیارنے بیورنسن Bjrnstjerne Bjrnson (1832-1910) ناروے، شاعر
1904: فریڈرک مسٹرالFrdric Mistral (1832-1916) فرانس ، شاعر