روالپنڈی، جی ایچ کیو کے گردونواح سے ستر مشتبہ افراد گرفتار:
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔18اکتوبر ۔2009ء) راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے اطراف کے علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری، ستر سے زائد مشکوک افراد گرفتار کر لئے گئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز کے گردونواح میں جاری گرینڈ سرچ آپریشن میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ کینٹ ، آر اے بازار اور افشاں کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران اب تک ستر سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر جا چکا ہے۔آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی مدد لی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سرچ آپریشن جی ایچ کیو کے اطراف کے علاقوں میں دہشت گردوں کی ممکنہ پناہ گاہوں کی تلاش میں آپریشن شروع کیا گیا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




