جی ایچ کیو حملے کے ملزم عوام کے سامنے لائیں جائیں گے،وزیر داخلہ:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2009ء) وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات آرمی ایکٹ کے تحت جاری ہے سویلین تعاون کی ضرورت ہوئی تو فراہم کیا جائے گا اور مجرم عوام کے سامنے لائے جائیں گے ۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو سپلائی افغانستان سے ہو رہی ہے اور پاکستان نے عالمی برادری سے کہہ دیا ہے کہ وہ افغانستان میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو روکے ۔وزیر ستان آپریشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ابھی شروع نہیں ہوا اس ھوالے سے فیصلہ وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا۔ کوئٹہ میں طالبان قیادت کی موجودگی کے بارے میں امریکی خدشات کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں طالبان شوری کا کوئی وجود نہیں اور ملا عمر پاکستان میں موجود نہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




