لاہور،خود کش دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اہلکاروں کے عزیز و اقارب اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ‘ دہاڑیں مار مار کر روتے رہے:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2009ء)ریسکیو 15اور حساس ادارے کی عمارتوں کے باہر خود کش دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اہلکاروں کے عزیز و اقارب اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے جائے وقوعہ اور ہسپتالوں میں پہنچ گئے ‘ دہاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق جونہی ٹی وی چینلز پر ریسکیو 15کی عمارت کے باہر خود کش دھماکے کی خبر نشر ہوئی تو وہاں کام کرنیوالے اہلکاروں کے عزیز و اقارب وہاں پہنچ گئے جو عمارت کی حالت دیکھ کر زارو قطار روتے رہے جبکہ ہسپتالوں میں اہلکاروں کے عزیز و اقارب دہاڑیں مار مار کر روتے اور اپنے پیاروں کی تلاش میں نظر آئے ‘ اس موقع پر تمام ہسپتالوں میں فضاء سوگوار تھی ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




