سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون ۔2009ء) لاہور پولیس نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے سری لنکن ٹیم پر حملہ پنجابی طالبا ن تحریک نے کیا تھا۔ سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار حمید نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے میں سات ملزمان ملوث تھے جن میں سے ایک ملزم زبیر عُرف نیک محمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان میں سمیع اللہ عُرف اعجاز، عدنان عرف سجاد ، اجمل عرف احسان ، عمر عرف عبدالوہاب شامل تھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجابی طالبان تحریک کی سربراہی فاروق نامی شخص کر رہا ہے اور تحریک کے بیشتر ممبران نے وانا سے عسکر ی تربیت حاصل کی ۔ اس موقع پر سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم زبیر عُرف نیک محمد کا کہنا تھا کہ وہ حملے سے دو روز قبل منصورہ کے علاقے میں رہائش پذیر تھا اور اُنہیں اسلحہ سمیت دیگر اشیاءعقیل عرف ڈاکٹر عثمان نے فراہم کیا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




