سانحہ لبرٹی اور مناواں میں بھارت ملوث ہے، سی سی پی او لاہور:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل ۔2009ء) سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور نے کہا ہے کہ سانحہ لبرٹی اور مناواں ٹریننگ سینٹر پر حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔ پولیس لائن لاہور میں ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لبرٹی اور مناواں واقعات کے ملزمان کا سراغ لگالیا گیا ہے اور عنقریب انہیں گرفتار بھی کرلیا جائے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




