Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 21 April 2014

پیر 21 اپریل 2014 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ ان پر کوئی معجزہ کیوں نہیں نازل کیا گیا ان کے رب کی طرف سے آپ فرما دیجئے کہ اللہ تعالیٰ کو بے شک پوری قدرت ہے اس پر کہ وہ معجزہ نازل فرما دے لیکن ان میں اکثر بے خبر ہیں۔ اور جتنے قسم کے جاندار زمین پر چلنے والے ہیں اور جتنے قسم کے پرند جانور ہیں کہ اپنے دونوں بازوؤں پر اڑتے ہیں ان میں سے کوئی قسم ایسی نہیں جو تمہاری طرح کے گروہ نہ ہوں…(جاری)۔(الانعام۔آیت37-38)

حدیث نبویﷺ

حضرت عبداللہ بن مسعود (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ میں نے حضور ﷺ نے دریافت کیا کہ دینی اعمال میں کونسا عمل اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہے؟ تو حضور ﷺ نے فرمایا۔ ”ٹھیک وقت پر نماز پڑھنا۔“ پھر میں نے عرض کیا کہ”اس کے بعد کونسا عمل زیادہ محبوب ہے؟“ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا۔”والدین کی خدمت کرنا۔“ میں نے عرض کیا۔” اس کے بعد کونسا عمل زیادہ محبوب ہے؟“ حضور ﷺ نے فرمایا۔”جہادی فی سبیل اللہ۔“(بخاری‘مسلم)

اقوال زریں

اپنے خیال میں اپنے آپ کو دانشمند مت سمجھ خداوند سے ڈر اور بدی سے باز رہ۔(حضرت سلیمان علیہ السلام)

پیر 21 اپریل 2014

Your Thoughts and Comments