نئے وفاقی وزراء اور وزاء مملک کے عہدوں کا اعلان کر دیا گیا:
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04نومبر2008) نئے وفاقی وزراء اور وزاء مملک کے عہدوں کا اعلان کر دیا گیاہے ۔ جس کے مطابق سینیئر وزیر مخدوم امین فہیم نے وزارت تجارت کا قلمدان سنبھال لیا ہے ۔ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کے دفتر پہنچ کر انہیں وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سینیئر وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم نے پارٹی ورکرز کو خوشیاں منانے سے منع کردیا اور کہا کہ وہ وزارت کی خوشی نہیں مناؤں گا کیونکہ محترمہ بینظیر بھٹو آج ہمارے ساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی ورکروں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں تاہم پارٹی ورکرز ان کے اعزاز میں کسی قسم کے استقبالئے کا اہتمام نہ کریں ،انہوں نے واضح کیا کہ وہ محترمہ بینظیر بھٹو کا پروگرام اور مشن لے کر آگے بڑھیں گے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے