سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کی نشاندہی مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا،، اعتزاز شاہ اور شیر زمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا:
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری۔2008ء)سانحہ لیاقت باغ میں ملوث دو ملزمان کی نشاندہی پر حساس اداروں نے مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے ۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ لیاقت باغ کے دو ملزمان اعتزاز شاہ اور شیر زمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اعتزاز شاہ کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا تھا جس کی اطلاع پر شیر زمان کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان نے واقعے میں ملوث ہونے اور مستقبل میں کراچی میں امریکی قونصلیٹ کو نشانہ بنانے کا بھی انکشاف کیاتھا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے