ملک توڑنے کی باتیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں،زرداری:
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری۔2008ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک توڑنے کی باتیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، ملک ٹوٹا تو یہاں پر باغات نہیں ہوں گے بلکہ پورا ملک قبرستان بن جائے گا اس لئے جمہوریت کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔ بلاول ہاوٴس کے باہر سانحہ اٹھارہ اکتوبر کے زخمیوں ، شہداء اور کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت اور عوام کی طاقت نقارہ خدا ہے ۔ جمہوریت کا راستہ روکنے والے ہٹ جائیں ورنہ پاش پاش ہوجائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہادت کا سفر جاری رکھے گی۔یہ پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی ہے ۔بلاول کو پارٹی کا چیئرمین بناکر ہم نے شہادت کے سفر کی ابتداء کی ہے ۔ عوام مجھ پر اعتبار کریں اپنے خون کے آخری قطرے تک ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھوں گا ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے