اگلا صفحہ

"بے نظیربھٹو کی شہادت" پر مزید كوریج

محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل ہضم نہیں ہونے دیں گے۔ شاہ محمود قریشی:
ٹھٹھہ صادق آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 25. جنوری2008 ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لیاقت علی خان سے لے کر ذوالفقار علی بھٹو تک قتل کیے جانے والے رہنماؤں کے قاتل بے نقاب نہ ہو سکیں ہیں لیکن ہم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا قتل ہضم نہیں ہونے دیں گے ،ہم محترمہ کی قتل کی وجوہات نہیں بلکہ قاتلوں کو بے نقاب دیکھنا چاہتے ہیں، لوڈ شیڈنگ ق لیگ کی حکومت کا تحفہ ہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بجلی کی وافر مقدار بھارت کو دیے جانے کے معاہدے کیے جاتے رہے تھے آج بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس سے معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کے ہمراہ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 138/10-R قدیم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پر چڑھتے سور ج کے پجاری اور آمر یت کی گود میں پلنے والے سیاستدانوں کی بھرمار ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ ق لیگ عوام کے دلوں سے اتر چکی ہے آج صورتحال یہ ہے کہ لوگ ان کی پالیسیوں سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان کے قتل اور ذوالفقار علی بھٹو تک کسی بھی سیاسی قتل کے محرکات بے نقاب نہ ہو سکیں ہیں لیکن ہم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور نہ ہی ہم محترمہ کا خون کسی کو ہضم کرنے دیں گے ہم یہ نہیں جاننا چاہتے کہ محترمہ کو گولی مار کر شہید کیا گیا یا بم مار کر موت کی گھاٹ اتارا گیا ہے ہم صرف محترمہ کے قاتلوں کو کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کے سلسلے میں پیپلز پارٹی نے امریکہ و برطانیہ اور برسلز میں اپنے وفود بھیجے ہیں اور ہم انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی رابطے کر رہے ہیں ہمارا شروع سے یہ مئوقف ہے کہ محترمہ کی موت کی وجہ کوئی بھی ہو ہم صرف قاتلوں کو بے نقاب دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری،لاقانونیت،مہنگائی ،بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ ق لیگ کی حکومت کے تحفے ہیں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمارے پاس اتنی فالتو بجلی موجود تھی کہ ہم اسے بھارت کو دینے کے لیے معاہدے کر رہے تھے لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ ملک بھر میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کارخانے۔ٹیوب ویل اور دیگر انڈسٹریاں بند ہو چکی ہے جس کے باعث معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کھلے عام سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کھلے عام سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں جو کہ ان کی غیر جانبداری کا پول کھولنے کے لیے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدریوں کا جوڑا چینی سکینڈل میں ملوث ہے جس سے بچنے کے لیے انہوں نے کچا کھوہ کے علاقے میں اپنی ایک شوگر مل فروخت کر دی ہے۔سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے2002ء میں 54ارب روپے کے قرضے ہڑپ کرنے والوں کی فہرست مانگی تھی جس میں ملک کے دو سابق وزراء اعلیٰ کے نام بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گجرات کے چوہدری ملک میں موجود اثاثے فروخت کر کے سپین منتقل ہونے کے منصوبے بنا رہے ہیں لیکن پاکستانی قوم انہیں فرار نہیں ہونے دیں گے ۔

25/01/2008 13:13:56 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.