بینظیربھٹوقتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروائی جائے۔ہیومن رائٹس واچ:
لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 24. جنوری2008 ) ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی بجائے اقوام متحدہ سے کرائی جائے ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں اب تک جو پیش رفت ہوئی ہے اس میں نقائص ہیں اس لیے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اس عمل کا حصہ نہ بنے اور آزادانہ تحقیقات اقوام متحدہ جیسے ادارے سے کروائی جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیشی حکام کے پاس محدود مینڈیٹ ہے اور وہ آزادانہ تحقیقات نہیں کرسکے گے کیونکہ ٹیم کو بے نظیر بھٹو کے موت کے ذمہ دار کے بجائے قتل کی وجہ تلاش کرنے کا کام سونپا گیا ہے ہیومن رائٹس واچ کے مطابق حکومت پاکستان کے معاملات میں آزادانہ تحقیقات میں ناکامی کا مفصل ریکارڈ رکھتی ہے جس میں کئی سیاسی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے