بے نظیر قتل کیس کامبینہ ملزم اعتزاز شاہ مزید10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے:
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02 فروری2008 )پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئر پرسن بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں مبینہ طورپر ملوث ملزم اعتزاز شاہ کو مزید دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے کیس کی آئندہ سماعت12 فروری کو ہوگی ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار ہونے والے اعتزاز شاہ کو ہفتہ کی صبح سخت سیکورٹی انتظامات میں راولپنڈی کی دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے مختصر سماعت کے بعد جج نے مبینہ ملزم اعتزاز شاہ کو دوبارہ دس روزہ کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اعتزاز شاہ اس سے قبل بھی دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھا اس کی عدالت پیشی پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اورکچہری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم اعتزاز شاہ کو کچھ عرصہ قبل ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیاگیا تھا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے