بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان میں پیدا ہونے والے بحران پر تشویش ہے ۔۔۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون کی پریس کانفرنس:
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2008ء) اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ انہیں بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان میں پیدا ہونے والے بحران پر تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں نئے سال کی پہلی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا پاکستانی حکومت بے نظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے تحقیقات کے لئے برطانوی ادارے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تعاون حاصل کررہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے سلسلے میں اقوام متحدہ سے ٹریبونل کے قیام کی کوئی درخواست نہیںکی تاہم سابق لبنانی وزیر اعظم رفیق الحریری کے قتل کے حوالے سے ایک ٹریبونل بنایا جارہا ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے