بینظیربھٹو کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کا والد اور چچا بھی گرفتار:
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری۔ 2008ء)محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قتل میں گرفتار مبینہ ملزم اعتزاز شاہ کے والد ظہیر شاہ اور اسکے چچا کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا ،ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے میٹرول میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے چھاپہ مار کر ظہیر شاہ کو حراست میں لیا جبکہ پاک کالونی کے علاقے اولڈ گولیمار میں قائم ایک مدرسہ پر چھاپہ مارا اور گرفتار ملزم اعتزاز شاہ کا ریکارڈ حاصل کیا ،اعتزاز شاہ نے میٹرول میں ایک اسکول سے مڈل تعلیم حاصل کی اور اور کے بعد اولڈ گولیمار میں واقع ایک مدرسہ میں قرآن حفظ کیا اور تعلیم کے لئے داخلہ لیا۔واضح رہے کہ اعتزاز شاہ کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید پر حملہ کرنے والوں کو قتل کرنے کا اسے ٹارگیٹ دیا گیا تھا اور دھماکہ کے باعث ہونے والی بھگدڑ کے نتیجے میں اپنا ٹارگیٹ پورا نہیں کرسکا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے