سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کے تین ماہرین اہم شواہد لے کر برطانیہ واپس روانہ:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری۔2008ء)سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کے تین ماہرین برطانیہ واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ماہرین اب تک ہونے والی تحقیقا ت سے حاصل ہونے والے اہم شواہد لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ جدید آلات بھی واپس لے گئے ہیں۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ماہرین کے واپس جانے کے باوجود تحقیقات جاری رہیں گی اور جلد ہی اسکاٹ لینڈ یاردڈ کے نئے ماہرین پاکستان پہنچ جائیں گے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے