ڈیرہ اسماعیل خان سے مشتبہ خودکش حملہ آور گرفتار، بے نظیر بھٹو پر حملے کی منصوبہ بندی میں شریک ہونے کا اعتراف:
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2008ء)ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک مشتبہ خودکش حملہ آو رکو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جس نے بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے کی منصوبہ بندی میں شریک ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے خودکش حملوں میں استعمال ہونے والی جیکٹ پہن رکھی تھی ۔ ذرائع کاکہناہے کہ اس خودکش حملہ آور نے تفتیش کے دوران بے نظیر بھٹو پر ہونے والے خودکش حملے کی منصوبہ بندی میں شامل ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔ بیس سالہ خودکش حملہ آور کا نام اعتزاز بتایا گیا ہے اوراس کا تعلق سرحد کے ہزارہ ڈویڑن سے ہے ۔سکیورٹی حکام نے کی تفتیش جاری ہے جس میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے