سابق وزیر اعظم بینظیربھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لئے معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی جوڈیشل انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے ،پیپلز لائرز فورم کا مطالبہ:
پشاور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 30. دسمبر2007 )پیپلز لائرز فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم بینظیربھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لئے معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی جوڈیشل انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے اس بات کا مطالبہ بیرسٹر مسعود کوثر کی زیرصدارت پیپلز لائرز فورم کے تعزیتی اجلاس میں کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر مسعود کوثر ،اقبال مومند اور دیگر وکلاء نے بینظیر بھٹو کی شہادت کو عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ بین الاقوامی تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعے اس واقعے کی انکوائری کی جائے انہوں نے وزارت داخلہ کے ترجمان کی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں جن افراد کی نشاندہی کی تھی ان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے