پیپلزپارٹی کی چیئر پرسن بینظیر بھٹوشہید کی شہادت کے چار روز بعد آج ملک کی تمام اسٹاک مارکیٹس کھلتے ہی کریش کرگئیں۔کراچی اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں ساڑھے چھ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی:
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2007ء)پیپلزپارٹی کی چیئر پرسن بینظیر بھٹوشہید کی شہادت کے چار روز بعد آج ملک کی تمام اسٹاک مارکیٹس کھلتے ہی کریش کرگئیں ہیں ۔ نمائندے کے مطابق کراچی اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈانڈیکس ساڑھے چھ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد چودہ ہزار کی سطح پر آگیا ہے ۔ آج مارکیٹ میں تمام کمپنیاں نچلی سطح کے بریکر پر کھلیں جبکہ اس موقع پر خریداری میں کمی کا رجحان ہے ۔
مزید تفصیلات کچھ دیر میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے