کوئٹہ‘مختلف مقامات پر بے نظیر بھٹو کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی:
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 30. دسمبر2007 )کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اتوار کے روز بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کی فاتحہ خوانی کی گئی اور بعض مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی کوئٹہ سمیت قلات خضدار تربت پنجگور لسبیلہ حب اوتھل نصیر آباد جعفر آباد سبی چمن قلعہ عبداللہ لورالائی دکھی سنجاوی اور صوبے کے دیگر علاقوں میں سابق وزیر اعظم پاکستان کی فاتحہ خوانی کی گئی اورکارکنوں و شہریوں نے غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن کی کال پر صوبے بھر میں یوم سیاہ اور یوم احتجاج منایا گیا صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں علمدار روڈ پر امام بارگاہ نیچاری ساراوان ہاؤس جامعہ مسجد امداد چوک اور شہر کے دیگر علاقوں میں صبح نو بجے سے دوپہر 2:00بجے بینظیر بھٹو کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے