امریکی صدارتی امیدواروں نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد خارجہ پالیسی پر کھل کر اظہار خیال شروع کردیا:
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2007ء)امریکا کے صدارتی انتخاب کیلئے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد امریکی خارجہ پالیسی پر کھل کر اظہار خیال شروع کردیا ہے ۔ امریکی اخبار کے اداریئے کے مطابق امریکی صدارتی امیدوارجان ایڈورڈ زنے بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صدر پرویز مشرف سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کی ،ان کا کہناتھا کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کوششوں میں صدر پرویز مشرف کی خدمات کو سراہتے ہیں ۔لیکن صدر مشرف کو بینظیر بھٹو کی شہادت کے سلسلے میں عالمی تحقیقاتی ایجنسیوں کو موقع دینا چاہیے تاکہ اصل حقائق جلد سامنے آ سکیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ آٹھ جنوری کے انتخابات آگے بڑھنے سے پاکستان مزیدمشکلات کا شکار ہوسکتاہے ۔دوسری جانب امریکی صدارتی امیدواروں ہیلر ی کلنٹن اور جان میکنن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں ۔ ہیلری کلنٹن کا کہناہے کہ صدر پرویز مشرف کی حکومت دہشتگردی سے نمٹنے اور جمہوریت کی بحالی میں ناکا م ہوچکی ہے اس لیے امریکی حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں سول سوسائٹی کی حمایت کرے ۔ ایک اور امریکی صدارتی امیدوار مائیک ہکے بی کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کو پاکستان پر گہری نظرر کھنی چاہیے اور وہاں کے تمام حالات کا جائزہ لینا چاہیے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے