بینظیر بھٹوکی شہادت میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے اس لئے تحقیقات اقوام متحدہ سے کرارہے ہیں،مشیر داخلہ رحمٰن ملک کی میڈیا سے گفتگو:
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22جون2008 ) مشیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ پارہ چنار میں فرقہ واریت پر قابو پانے کے لئے جرگہ بلائیں گے۔بینظیر بھٹوکی شہادت میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے اس لئے تحقیقات اقوام متحدہ سے کرارہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دس گھنٹے میں مغوی مسیحی باشندوں کو رہا کرایا ہے ،آئندہ چند دنوں میں مزید ایسے اقدامات سامنے آئینگے۔ انھوں نے بتایا کہ گرفتارخود کش حملہ آوروں کی تعداد 14 ہوگئی ہے ۔ جن سے تحقیقات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارہ چنار میں فرقہ واریت 15سال سے چل رہی ہے ۔وہاں فرقہ واریت پر کنٹرول کیلئے آئندہ ہفتے جرگہ منعقد کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ فاٹا کیلئے وزیراعظم نے خصوصی پیکیچ اعلان کیا ہے ، بینظیر فاؤنڈیشن فروغ تعلیم کیلئے کام کریگی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے