اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بے نظیربھٹو کی شہادت" پر مزید كوریج

پیپلز پارٹی نے اقتدار سمیت سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود بے نظیر قتل کیس کے سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں کی ، ممتاز علی بھٹو:
کراچی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22مئی2008 ) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد پی پی نے مرکز بلوچستان ‘ سندھ اور سرحد حکومت میں اپنے قدم جمالئے ہیں لیکن یہ سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود انہوں نے بے نظیر قتل کیس کے سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں کی ہے اور اس کیس کو اس کی لاش کے ساتھ ہی دفنا دیا ہے لیکن سندھ نیشنل فرنٹ ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی ۔ اپنی کراچی کی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ممتاز بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی ‘ کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا تو اس پر عمل بھی کیا ۔ لیکن آج یہ نعرہ کھوکھلا ہوکر رہ گیا ہے کیونکہ تین مرتبہ اقتدار میں آنے والی پیپلز پارٹی اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہں کرسکی اور صرف عوام کو تسلیاں ہی دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ حکومت کی تمام تر توجہ حلقہ این اے 207کے ضمنی الیکشن پر ہے جہاں سے آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور امیدوار ہے اور ابھی سے اس کو جیتانے کے تمام انتظامات پورے ہیں لہذا عوام کا پیسہ ضائع کرنے کے بجائے سندھ حکومت فریال تالپور کی بلامقابلہ جیت کا اعلان کردے کیونکہ الیکشن پر لاکھوں خرچ کرنے کے بعد بھی یہی اعلان ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کے نام پر آصف زرداری نے بہت دولت کمائی ہے لہذا اب ان کو اپنے باپ دادا کا نام بھی استعمال کرکے دیکھ لینا چاہئے کہ وہ کتنے پانی میں ہیں ۔ لہذا وہ اس کی ابتدا نوڈیرو میں خان بہادر احمد خان بھٹو کی رہائش گاہ کو فوری طور پر خالی کرکے کردیں انہوں نے کہا کہ اگر زرداری کے پاس اپنا خاندانی پس منظر اور حلقہ احباب نہیں ہے تو بھٹو خاندان پر اس کا بوجھ نہ ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر نے زرداری کو اپنے سے بہت دور رکھا ہوا تھا اور انہیں پارٹی اور سیاست میں بھی مداخلت سے سختی سے منع کیا ہوا تھا جبکہ وطن واپسی پر بھی ان پر سخت ترین پابندیاں عائد کررکھی تھیں ۔

22/05/2008 18:39:32 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.