سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کیس اور پولیس چوکی خود کش حملے کے پانچ ملزمان کو چار روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوا دیا گیا:
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2008ء)راولپنڈی میں نسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کیس اور پولیس چوکی خود کش حملے کے پانچ ملزمان کو چار روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوا دیا ہے ۔ سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے عدالت میں لایا گیا۔ اس موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احاطہ عدالت کو مکمل طور پر سیل کر دیا اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے سیکورٹی کلیئرنس دی گئی۔ ملزمان اعتزاز شاہ اور شیر زمان کو ڈیرہ اسماعیل خان اور رفاقت، حسنین اور عبدالرشید کوراولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے