سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن کی گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی:
گڑھی خدا بخش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2008ء)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،وہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر بھی گئے ، اس سے قبل جب وہ سکھر سے گڑھی خدا بخش پہنچے تو وہاں پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اعتزاز احسن گڑھی خدا بخش میں وکلا سے خطاب کریں گے ، بعد ازاں وہ سکھر میں ایک ظہرانے میں شرکت کے بعد لاہور روانہ ہوجائیں گے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے