اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بے نظیربھٹو کی شہادت" پر مزید كوریج

بینظیر کی شہادت کے بعد جی ٹی روڈ اور سندھ سیکشن میں اربوں کی گاڑیاں اور سامان نذرآتش،موٹر وے پولیس منہ تکتی رہ گئی:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02 مارچ 2008 )پیپلزپارٹی کی قائدبینظیر بھٹو کی شہادت پر ہونے والے جلاؤ گھیراؤ میں جی ٹی روڈ او سندھ سیکشن پر اربوں روپے کی گاڑیاں اورسامان نذرآتش کیاگیا وہیں پر موٹر وے پولیس اپنی گاڑیوں اور چوکیوں تک کو محفوظ نہ کرسکی 40لینڈ کروزرسمیت 20کروڑ مالیت کی دیگر گاڑیاں اور سازوسامان جل کر خاکستر کردیاگیا جبکہ موٹر وے پولیس منہ تکتی رہ گئی موٹروے پولیس کی طرف سے بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جلاؤ گھیراؤ میں ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں انکشاف کیاگیا ہے کہ موٹر وے پولیس کا تمام نقصان سندھ ریجن میں ہوا ہے اورتین دن کے دوران40لینڈکروزر گاڑیاں جلادی گئیں تھیں جبکہ دیگر گاڑیوں کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے مجموعی طور پر موٹروے پولیس کی چوکیوں ،گاڑیوں اور دیگر آلات کے ضائع ہونے سے 20کروڑ مالیت کانقصان ہوا ہے اور اس سے موٹر وے پولیس کی سندھ میں کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے موٹروے پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ سندھ ریجن کے حکام نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے اربوں روپے مالیت کے سینکڑوں ٹرک،ٹرالر ،کوچیز چھوٹی گاڑیاں اور ان میں موجودہ سامان کو جی ٹی روڈ پر جلا کا خاکستر کردیا گیا جبکہ موٹروے پولیس اس دوران بالکل بے بس رہی حالانکہ صوبہ سرحد ،بلوچستا اور پنجاب میں بہتر حکمت عملی کی وجہ سے موٹر وے پولیس نے لوگوں اور اپنے آپ کو نقصان سے بچایا جبکہ سندھ میں موٹر وے پولیس محض منہ تکتی رہی۔

02/03/2008 13:29:56 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.