بینظیر بھٹو کے قتل کو قبائلی علاقوں سے جوڑنے کیلئے شیرزمان کو گرفتار کیا گیا، رہا کیا جائے ، ملزم شیرزمان کے والد کی پریس کانفرنس:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔ 2008ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی چیرپرسن سابق وزیراعظم بے نظیربھٹوقتل کیس میں گرفتار ملزم شیرزمان کے والدنے حکومت سے اپنے بیٹے کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اکبر جان نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے شیرزمان کو اٹھارہ جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتارکرکے پنجاب پولیس کے حوالے کردیاگیا تھا۔ پولیس چونتیس دن کا ریمانڈ حاصل کرنے کے باوجود کچھ ثابت نہیں کرسکی۔ اکبر خان نے کہا کہ ان کے بیٹے کا کسی بھی انتہاپسند گروپ یاتنظیم سے تعلق ہے اورنہ ہی اس نے کسی دینی مدرسے سے تعلیم حاصل کی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ مقامی پولیس کے ساتھ چپقلش اور بے نظیر بھٹو کے قتل کو قبائلی علاقوں سے جوڑنے کیلئے شیرزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے