بے نظیر بھٹو شہید کا مشن پورا کریں گے ، مخدوم امین فہیم پریس کانفرنس:
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2008ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا مشن جمہوریت کا قیام تھا اور وہ اس مشن کو پورا کریں گے ۔ صاف و شفاف انتخابات ہی جمہوریت کا راستہ ہیں۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اے پی ڈی ایم کے بائیکاٹ سے الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑیگا، پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی۔ ایک سوال کے جواب میں مخدوم امین فہیم نے کہا کہ انتخابات کے دوران فوج کو تعینات کیاجائے لیکن پولنگ اسٹیشنوں کے اندر تعیناتی کے بارے میں ان کی جماعت کچھ نہیں کہے گی ۔ مخدوم امین فہیم نے کہاکہ جو بھی جمہوریت کے تقاضے پورے کریگا پیپلز پارٹی اس کے ساتھ اتحاد بنائے گی۔ مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کے دوران معطل کیے گئے جسٹس افتخار اور دیگر تمام ججز کو بحال اور مراعات دی جائیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے