بے نظیربھٹوقتل کیس،اقبال جرم کرنے والے ملزمان رفاقت اورحسنین کے اہل خانہ کوبھی حراست میں لے لیاگیا:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2008ء)پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے قتل میں اقبال جرم کرنے والے ملزمان رفاقت اورحسنین کے اہل خانہ کوبھی حراست میں لے لیاگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ملزمان رفاقت اورحسنین گل کے اہل خانہ کو گزشتہ روز خضروسے حراست میں لے لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق رفاقت اورحسنین گل آپس میں رشتہ دار ہیں ۔واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے بدھ کوراولپنڈی کی عدالت میں مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کرلیا تھا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل کے انتہائی سیکیورٹی زون میں منتقل کردیاگیاتھا۔ادھر بے نظیربھٹو کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں ڈیرہ سے سے گرفتار ہونے والے ملزم اعتزاز شاہ کووزارت داخلہ کی آڈیوٹیپ سنوادی گئی ہے اوراعتزاز شاہ نے ٹیپ پرسنائی جانے والی آواز کی اپنے استاد ولی محمد کے نام سے شناخت کرلی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے