سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم 8 فروری کو پہلی رپورٹ پیش کرے گی،ترجمان وزارت داخلہ:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 فروری2008 ) وزارت داخلہ کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی رپورٹ جمعہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کریگی وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جاوید چیمہ نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم جمعرات کو پاکستان واپس آئے گی اور بے نظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے اپنی پہلی رپورٹ جمعہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کرے گی سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کے لیے دو ہفتے پاکستان میں گزارے تھے اس دوران ٹیم نے جائے وقوعہ کا کوئی بار مشاہدہ کیا اورعینی شاہدین سے بھی ملاقات کی واضح رہے کہ برطانوی ایمبیسی کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اس ہفتے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے