Family Health By Dr Asif Mehmood Jah

Read Book Family Health By Dr Asif Mehmood Jah in Urdu. This is Health Book, and available to read online for free. Download in PDF or read online in multiple episodes. Also Read dozens of other online by famous writers.

فیملی ہیلتھ - ڈاکٹر آصف محمود جاہ

زیر نظر کتاب ”فیملی ہیلتھ“ معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی تصنیف لطیف ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا شمار ایسے ڈاکٹروں میں ہوتا ہے جو ”ڈاکٹری“ کو عبادت تصور کرتے ہیں۔ اس لیے کہ حضرت انسان کو اشرف المخلوقات ہونے کا شرف اعلیٰ حاصل ہے اور حضرت انسان کی اس دار فنا میں مثالی زندگی گزارنے کا انحصار اس کی صحت پر ہے اور صحت محض توانا جسم کا نام ہی نہیں بلکہ اس کے لیے توانا روح کا ہونا بھی ضروری ہے۔ انسان اگر جسمانی اور روحانی طور پر توانا ہے تو وہ یقینا ایک صحت مند انسان ہے اور ”صحت مندی“ نعمت خداوندی کی حاصل ہے۔ جسم کو توانا رکھنے کے لیے اعلیٰ بلند اخلاقی اقدار کی پابندی ضروری ہے۔ جو شخص جسمانی طور پر صحت مند نہیں ہوتا وہ روحانی طور پر بھی صحت مند نہیں ہوتا۔ لہٰذا انسان کے لیے جسم و روح کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔
ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے اس حقیقت کے پیش نظر ”فیملی ہیلتھ“ کا نسخہ مرتب کیا ہے۔ کتاب کا مطالعہ کرنے سے صاحب کتاب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے بارے میں یقین ہو جاتا ہے کہ وہ نہ صرف ”صحت انسانی“ کے لیے ایک کامیاب ڈاکٹر کی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ روح انسانی کے تحفظ کے لیے بھی ایک معلم و راہنما کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آپ ڈاکٹر یا طبیب کی تفریق کے قائل نہیں بلکہ دونوں حیثیتوں کو مسلمہ تسلیم کرتے ہوئے جدید طریقہ علاج (انگلش) اور قدیم طریقہ علاج (طبِ نبوی) کو یکساں بلکہ ضروری خیال کرتے ہیں۔ کتاب ”فیملی ہیلتھ“ اس سلسلہ میں ایک مکمل راہنما کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کے مطالعہ سے اس بات پر یقین رکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹری یعنی جدید طریقہ علاج سے بھی مفر ممکن نہیں۔ جس طرح معالج کا علم الابدان اور علم روحانیت سے باخبر ہونا ضروری ہے انسانی نفسیات سے شناسائی ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ان تابندہ اصولوں کی روشنی میں ہر قسم کی بیماریوں کا تجزیہ کیا ہے اور تشخیص کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس کا فطری علاج بھی تجویز کیا ہے۔ زیر نظر کتاب میں فطری علاج کے ساتھ ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ ”علاج بالغذا“ اور ”علاج بالہدا“ کو ساتھ ساتھ رکھا ہے۔ یہ کتاب بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور خواتین کے بارے میں تمام عوارض پر مشتمل ہے۔ ادویات کے سلسلہ میں مفردات اور مرکبات کے باب پر بڑی وضاحت کے ساتھ ان کے منفی اور مفید اثرات پر بحث کی گئی ہے۔ عام انسانی زندگی میں بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے شرح وبسط کے ساتھ تمثیلات بیان کی گئی ہیں۔ ادویات کے استعمال کے سلسلہ میں راہنما اصول بیان کیے گئے ہیں۔ موسمی تغیرات کے تدارک کے اصول متعین کیے گئے ہیں۔ اشیائے خوردنی کے خواص و افادیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ”فیملی ہیلتھ“ میں بیماریوں اور ان کے طریقہ علاج کے بارے میں کوئی پہلو تشنہ نہیں رہنے دیا۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے۔ اس کتاب کا ہر ڈاکٹر اور طبیب و حکیم کے پاس ہونا بھی ضروری ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے مشرق و مغرب کی بسلسلہ علاج تفریق از خود ختم ہو جاتی ہے۔ ہر شعبہ کی افادیت کو مسلمہ قرار دیا گیا ہے۔ البتہ معالج کی دانشمندی کو کسی مرحلہ پر بھی عمل جراحت کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ انسانی صحت کا تحفظ بہر طور رحمانی اصولوں کا مرہون ہونا چاہیے۔ڈاکٹر آصف محمود جاہ قابل صد مبارکباد ہیں کہ انہوں نے علاج معالجہ کے سلسلہ میں معالجین کو بلالحاظ ڈاکٹر و طبیب کو یہ راہنما کتاب مہیا کی ہے۔ مشرقی اور مغربی طریق علاج میں عظیم ڈاکٹروں کے تجربات پیش نظر رکھتے ہوئے بقراط و جالینوس، ابن زکریا، رازی اور بو علی سینا کے مشاہدات کو بھی برابر اہمیت دیتے ہوئے ”طبِ نبوی“ کو علاج جسمانی و روحانی کے لیے حرف آخر قرار دیا ہے اس لیے کہ فطری طریق علاج کے بغیر مثالی انسانی صحت کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی یہ پیشکش ”فیملی ہیلتھ“ دور حاضر میں بنی نوع انسان کے لیے ایک عظیم ترین تحفہ ہے۔

اختر سدیدی (مرحوم)
ایڈیٹر روزنامہ سعادت و تجارتی رہبر
فیصل آباد

Chapters / Baab of Family Health

قسط نمبر 1

قسط نمبر 2

قسط نمبر 3

قسط نمبر 4

قسط نمبر 5

قسط نمبر 6

قسط نمبر 7

قسط نمبر 8

قسط نمبر 9

قسط نمبر 10

قسط نمبر 11

قسط نمبر 12

قسط نمبر 13

قسط نمبر 14

قسط نمبر 15

قسط نمبر 16

قسط نمبر 17

قسط نمبر 18

قسط نمبر 19

قسط نمبر 20

قسط نمبر 21

قسط نمبر 22

قسط نمبر 23

قسط نمبر 24

قسط نمبر 25

قسط نمبر 26

قسط نمبر 27

قسط نمبر 28

قسط نمبر 29

قسط نمبر 30

قسط نمبر 31

قسط نمبر 32

قسط نمبر 33

قسط نمبر 34

قسط نمبر 35

قسط نمبر 36

قسط نمبر 37

قسط نمبر 38

قسط نمبر 39

قسط نمبر 40

قسط نمبر 41

قسط نمبر 42

قسط نمبر 43

قسط نمبر 44

قسط نمبر 45

قسط نمبر 46

قسط نمبر 47

قسط نمبر 48

قسط نمبر 49

قسط نمبر 50

قسط نمبر 51

قسط نمبر 52

قسط نمبر 53

قسط نمبر 54

قسط نمبر 55

قسط نمبر 56

قسط نمبر 57

قسط نمبر 58

قسط نمبر 59

قسط نمبر 60

قسط نمبر 61

قسط نمبر 62

قسط نمبر 63

قسط نمبر 64

قسط نمبر 65

قسط نمبر 66

قسط نمبر 67

قسط نمبر 68

قسط نمبر 69

قسط نمبر 70

قسط نمبر 71

قسط نمبر 72

قسط نمبر 73

قسط نمبر 74

قسط نمبر 75

قسط نمبر 76

قسط نمبر 77

قسط نمبر 78

قسط نمبر 79

قسط نمبر 80

قسط نمبر 81

قسط نمبر 82

قسط نمبر 83

قسط نمبر 84

قسط نمبر 85

قسط نمبر 86

قسط نمبر 87

قسط نمبر 88

قسط نمبر 89

قسط نمبر 90

قسط نمبر 91

قسط نمبر 92

قسط نمبر 93

قسط نمبر 94

قسط نمبر 95

قسط نمبر 96

قسط نمبر 97

قسط نمبر 98

قسط نمبر 99

قسط نمبر 100

قسط نمبر 101

قسط نمبر 102

قسط نمبر 103

قسط نمبر 104

قسط نمبر 105

قسط نمبر 106

قسط نمبر 107

قسط نمبر 108

قسط نمبر 109

قسط نمبر 110

قسط نمبر 111

قسط نمبر 112

قسط نمبر 113

قسط نمبر 114

قسط نمبر 115

قسط نمبر 116

قسط نمبر 117

قسط نمبر 118

آخری قسط