Dil Se Nikle Hain Jo Lafz By Farhat Ishtiyaq

Read Book Dil Se Nikle Hain Jo Lafz By Farhat Ishtiyaq in Urdu. This is Novel Book, and available to read online for free. Download in PDF or read online in multiple episodes. Also Read dozens of other online by famous writers.

دل سے نکلے ہیں جو لفظ - فرحت اشتیاق

”دل سے نکلے ہیں جو لفظ“ محبت کی کہانی ہے۔ یہ محبت پر کامل یقین رکھنے والوں کی کہانی ہے۔ یہ نفرتوں سے بھری دنیا میں محبتوں کے خواب دیکھنے والوں کی کہانی ہے۔ یہ محبت سوچتے، محبت بولتے، محبت لکھتے اور محبت کرتے عمر حسن کی کہانی ہے۔ یہ محبت اور انا میں کشمکش کا شکار ودیعہ کمال کی کہانی ہے۔ یہ محبتوں سے شدید محبت کرتی زنیرہ عباس کی کہانی ہے۔ میرے یہ تینوں کردار اپنے اپنے انداز میں محبت کو برتتے نظر آئیں گے، مگر اس مختلف انداز کے باوجود ان تینوں کی زندگی کی بنیاد اور اساس محبت ہی ہے۔ اپنے ان تینوں کرداروں کو میں نے بڑی محبت سے تخلیق کیا ہے۔ اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ خواتین ڈائجسٹ میں اس ناول کی قسط وار اشاعت کے دوران میرے قارئین نے بھی ان کرداروں سے میری ہی طرح محبت کی۔ محبت کی اس کہانی کو محبت ہی سے پڑھنے اور پھر میری طرف اس قدر والہانہ محبتیں بھیجنے پر میں اپنے تمام قارئین کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
کسی بھی کتاب کو کامیاب بنانے کے لئے جتنی کوشش رائٹر کو کرنی پڑتی ہے۔ اتنی ہی کوشش پبلشر کو کرنی پڑتی ہے۔ میری کتابوں کے حقوقِ اشاعت حاصل کرنے کے بعد علم و عرفان پبلشرز نے اس ذمہ داری کو میری توقعات سے زیادہ بہتر طور پر ادا کیا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد قارئین میری اس رائے سے اتفاق کریں گے۔

Chapters / Baab of Dil Se Nikle Hain Jo Lafz