اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجٹ 2008" پر مزید کوریج

مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینا چیلنج ہے ، امید ہے حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی، صدر پرویز مشرف:
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2008ء)صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں عوام کو ریلیف دینا ایک چیلنج ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدارتی کیمپ آفس راولپنڈی میں عالمی بنک کے نائب صدر پرافل پٹیل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران صدر مشرف نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا پاکستان کی معیشت پر بھی اثر پڑاجس کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور شعبوں کے لئے عالمی بنک کی امداد کو سراہا ۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں عالمی بنک کا کردار اہم رہا ہے ۔عالمی بنک کے نائب صدر نے پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے مشرف دور کی پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ عالمی بنک پاکستان کی مدد اور تعاون جاری رکھے گا ۔

28/05/2008 22:33:37 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے