- Home
- Business
- Business News
- پنجاب فی الوقت آم، کنو، کھجور جیسے پھلوں کے ساتھ ساتھ باسمتی چاول کی بڑی مقدار بیرونی دنیا کو ..
پنجاب فی الوقت آم، کنو، کھجور جیسے پھلوں کے ساتھ ساتھ باسمتی چاول کی بڑی مقدار بیرونی دنیا کو فراہم کر رہا ہے‘ڈاکٹر فرخ جاوید ، فوڈ سپلائی چین پراجیکٹ پر عمل پیرا ہو کر اور گلوبل گیپ سرٹیفیکیشن حاصل کر کے کسان عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کر رہے ہیں‘ صوبائی وزیرزراعت
جمعہ 18 اپریل 2014 19:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ ڈنمارک نے پنجاب کی زراعت میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کسانوں کی تربیت اور طاقتور بیج فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، ڈنمارک خاص طور پر آلو کی فصل کو بہتر بنانے میں محکمہ زراعت پنجاب کی رہنمائی کرے گا، ابتدائی طور پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈنمارک سے لائے گئے آلو کے بیج کی کاشت کی جائے گی،ہمارے کسانوں نے سخت محنت اور تندہی سے نا صرف اچھی فصل حاصل کر رہے ہیں بلکہ گلوبل گیپ سرٹیفیکیشن بھی حاصل کی جس سے عالمی منڈیوں میں ہماری رسائی ممکن ہوئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈنمارک کے سفارت خانے سے آئے زرعی ماہرین کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
وزیر زراعت سے ملاقات کرنے والوں میں وفد کے سربراہ وارنرکوفوڈ ملر، ہینری جوئرجنسن، کمرشل ایڈوائیزر اسلم پرویز اور ڈی جی زراعت (توسیع) ڈاکٹر انجم علی شامل تھے۔ ڈینش وفد سے ملاقات میں ڈاکٹر فرخ جاوید نے بتایا کہ پنجاب فی الوقت آم، کنو، کھجور جیسے پھلوں کے ساتھ ساتھ باسمتی چاول کی بڑی مقدار بیرونی دنیا کو فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگنے والی اجناس غذائیت سے مالا مال ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سپلائی چین پراجیکٹ پر عمل پیرا ہو کر اور گلوبل گیپ سرٹیفیکیشن حاصل کر کے ہمارے کسان عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کر رہے ہیں اور یہ اجناس ڈنمارک کی منڈیوں تک پہنچائی جا سکتی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈینش وفد کے سربراہ وارنرکوفوڈ ملر نے کہا کہ انکی حکومت پنجاب حکومت کے ساتھ دیر پا مراسم قائم کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں زرعی شعبے میں تعاون کے کثیر مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔ صوبائی وزیر زراعت داکٹر فرخ جاوید نے ڈنمارک سے آئے وفد کو تمام تر تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ملاقات کو دونوں ممالک کے مابین زرعی تعاون کے روشن دورکا آغاز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح پنجاب خوراک کی پیداوار میں نا صرف اپنی ضروریات پوری کر سکے گا بلکہ برآمد کر کے زر مبادلہ بھی کما سکے گا۔Browse Latest Business News in Urdu
حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..
پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد
جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے
ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد
سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز
صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ
پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..
چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..
کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ
PSX Live Index
Updated: 04:45:01am | 24-04-2024
Status: Closed | Volume: 655,935,508 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary