سی این جی سٹیشنز لائنس کا غیر قانونی اجراء  سپریم کورٹ کی متاثرہ 35 سی این جی مالکان کی درخواستوں کی مختلف کیٹیگریز بنانے کی ہدایت ، سی این جی لائسنسزکے اجراء بارے گائیڈ لائن کے حوالہ سے دلائل صرف تین رکنی بنچ ہی سن سکتا ہے ،جسٹس جوادایس خواجہ ،اٹارنی جنرل اوراوگراکے وکیل آئندہ سماعت پرسی این جی لائسنسوں کے اجراء سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن پر دلائل دیں ،عدالت عظمیٰ

منگل 22 اپریل 2014 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق حکومت کے دورمیں مبینہ طورپر650 سی این جی سٹیشنز کے لائسنس کے غیر قانونی اجراء کے حوالہ سے از خود نوٹس کیس میں متاثرہ 35 سی این جی مالکان کی درخواستوں کی مختلف کیٹیگریز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اٹارنی جنرل اوراوگراکے وکیل آئندہ سماعت پرسی این جی لائسنسوں کے اجراء سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن پر دلائل دیں ۔

منگل کوجسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل ،اوگرا کے وکیل سید افتخار گیلانی اور سی این جی سٹیشنز کے مالکان کے وکلاء پیش ہوئے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ سی این جی لائسنسزکے اجراء کے بارے میں گائیڈ لائن کے حوالہ سے دلائل صرف تین رکنی بنچ ہی سن سکتا ہے کیونکہ کیس کی سماعت بھی تین رکنی بنچ نے ہی کی تھی البتہ یہ بنچ سی این جی مالکان کی درخواستوں کی سماعت کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سی این جی مالکان کے وکلاء نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے اپنے موکلین کی سرمایہ کاری اور نئے لائسنز کے اجراء پر پابندی کے باعث ان کو درپیش مشکلا ت سے عدالت کوآگاہ کیاجس پر عدالت نے کہا کہ سی این جی لائسنس کے حوالے سے یہاں35 درخواستیں دائرکی گئی ہیں جن میں سے اکثر ملتی جلتی ہیں اس لئے وکلاء پہلے بعد میں یاقواعد کے برعکس دائرہونے کے حوالے سے مختلف کیٹگریز بناکرعدالت کو رپورٹ پیش کریں بعدازاں عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن