کراچی اسٹاک ایکس چینج میں معمولی مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں5ارب1کروڑروپے سے زائد کی کمی

منگل 22 جولائی 2014 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اتارچڑھاوٴ کے بعد معمولی مندی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس30400پوائنٹس کی سطح پر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب1کروڑروپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت23.54فیصد کم جبکہ 47.49فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ اور پیٹرولیم سکیٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30476پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ایس 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 11.14پوائنٹس کمی سے 30402.09پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طورپر339کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا،جن میں سے147کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،161کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جبکہ31کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب1کروڑ25لاکھ16ہزار 236 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 71کھرب21ارب20کروڑ21لاکھ55ہزار347روپے ہوگئی۔

منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں14کروڑ80لاکھ86ہزار830شیئرزرہیں جوپیر کے مقابلے میں 4کروڑ56لاکھ13ہزار240شیئرز کم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 98.00روپے اضافے سے3348.00روپے اور کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت79.50روپے اضافے سے1730.00روپے بندہوئی۔ نمایاں کمی پاک ٹوبیکو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت52.41روپے کمی سے 1100.01روپے جبکہ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت50.63روپے کمی سے969.37پربندہوئی ۔

منگل کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ54لاکھ7ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 34پیسے اضافے سے 9.12روپے جبکہ عسکری بینک کی سرگرمیاں 1 کروڑ28لاکھ22ہزار 500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں،جس کے شیئرزکی قیمت 1.1روپے اضافے سے21.32روپے پربندہوئی۔منگل کو کے ایس ای 30انڈیکس1.56 پوائنٹس اضافے سے 21181.26پوائنٹس، کے ایم آئی 30انڈیکس80.25پوائنٹس کمی سے 49519.88پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 15.24پوائنٹس کمی سے 22281.81پوائنٹس پر بندہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے