اسلام آباد میں دھرنے دینے والے قابل احترام ہیں،رؤف صدیقی ،

احتجاج بنیادی حق ہے، احتجاج کو احترام سے دیکھنا چاہیئے،احتجاج پر حکومت کی جانب سے سختی نہیں بلکہ قوت برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اورغلطی کو تسلیم کرنے سے اسکا تسلسل رک سکتا ہے،صوبائی وزیرتجارت کا تقریب سے خطاب

بدھ 27 اگست 2014 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) صوبائی وزیرتجارت وصنعت عبدالرؤف صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جولوگ اور جو ہستیاں دھرنا دے رہی ہیں وہ قابل احترام ہیں،علامہ طاہرالقادری پاکستان سے محبت کرنے والی شخصیت ہیں،احتجاج بنیادی حق ہے اور احتجاج کو احترام سے دیکھنا چاہیئے،احتجاج پر حکومت کی جانب سے سختی نہیں بلکہ قوت برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اورغلطی کو تسلیم کرنے سے اسکا تسلسل رک سکتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہاربدھ کومقامی ہوٹل میں نویں کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی گورنرپنجاب چوہفری محمدسرور تھے مگر انہیں اچانک اسلام آباد طلب کرلیا گیا جس کی وجہ سے تقریب میں شرکت کیلئے کراچی آمد کے باوجود شریک نہ ہوسکے تاہم انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقتصادی نمو کیلئے ضروری ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہو اور ان کا اعتماد بحال ہو تاکہ مصنوعات اور خدمات کے انتخاب میں آزادانہ پسند اور نا پسند کا خیال رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

تقریب سے کمشنر کراچی ڈویژن شعیب احمد صدیقی، ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن رؤف اختر فاروقی، چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرملک کی معروف کمپنیوں کو نویں کنزیومر چوائس ایوارڈ ز دیئے گئے جبکہ شعبہ صحافت میں سارفین کیلئے آواز بلند کرنے پر روزنامہ نئی بات کے کامرس رپورٹرمسعوداحمدصدیقی،میٹرو ٹی وی کے بلال احسن کو اعتراف کمال گولڈ میڈل دیئے گئے۔

صوبائی وزیر رؤف صدیقی نے کہا کہ صارفین کے مفادات کے تحفظ کیلئے وزارت صنعت میں قائم کی گئی ٹاسک فورس کو مزید فعال بنایا جائے گا اور اس میں کمشنر کراچی،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور کنزیومرفیڈریشن کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ صارفین کیلئے مزید موثر انداز میں کام ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کا حق ہے کہ انہیں بہتر کوالٹی کی مصنوعات دستیاب ہوں،لوگوں کو غیرمعیاری اشیاء کھلانے والے معاشرے کے مجرم ہیں،اسمبلی میں دہشت گردی،لاء ایندآرڈر،صارف کیحقوق سے متعلق یا کوئی بھی قانون پاس ہوا ہو اس میں ترمیم یا کوئی نیا قانون آنے کے بجائے پہلے والے قانون پر ہی عمل درآمد ہونا چاہیئے،اگر25فیصد بھی قانون پر عمل ہوجائے تب بھی ہمارا شہر جگ مگ کرجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو قتل کرے گا اور زندگی لے گا تو اسے زندگی دینی پڑے گی یہ پاکستان کا قانون ہے،یہ کہاں کا انصاف ہے کہ جیتے جاگتے بچوں اور خواتین کو گولیوں سے بھون دیا جائے تو ایسے اقتدار پر افسوس ہی رہے گا،معاملات کو سلجھانا بااختیار فریق پر فرض ہے،حکومت کی آخری لمحوں میں کوششیں پرامید ہیں،گورنرسندھ اور گورنرپنجاب کی کوششیں بھی لائق تحسین ہیں،تصادم یا خون ریزی نہیں ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہم سب کو مل جل کر انتھک محنت کرنے کی ضرورت ہے ،اپنی کوالٹی اور معیار کو بہتر بنائیں تاکہ انہیں آئندہ بھی کنزیومر چوائس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جاتا رہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ کوکب اقبال کی چیئرمین شپ میں منسٹر ٹاسکس فورس برائے کنزیومر پروٹیکشن کو تسلسل سے کام جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی وزارت صنعت و تجارت ہر سطح پر کنزیومر ایسوسی ایشن کو رہنمائی اور تعاون فراہم کرے گی۔

کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہا کہ صارفین کو اپنے حقوق کے بارے میں علم ہونا چاہیئے،ہم نے شہر میں چھاپوں کے ذریعہ ایسی اشیاء کنٹرول میں کیں جو بیماریوں کو جنم دے رہی تھیں،ملاوٹ کرنے والو کے خلاف کاروائی کے حوالے سے ہم ہر15دن کے بعد وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم پرائس کنٹرول کا تصور نہ دیتے تو منافع خوری کا زہر جڑ تک پہنچ جاتا،کنزیومرکورٹس بل اسمبلی سے پاس ہوچکا ہے صرف اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی رؤف اختر فاروقی نے کہا کہ کنزیومرکو کوالٹی کے تصور کے بارے میں کیپ نے آگاہی فراہم کی ہے جس سے مافیاز میں کوف پیدا ہوا ہے جو اپنے آپ کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتے تھے۔ قبل ازیں چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال نے اپنے استقبالیہ سے خطاب میں کہا کہ ملک میں صارفین اور تاجر و صنعت کاروں میں معیار پر مبنی معاشرے کے فروغ ، روز مرہ استعمال کی اشیاء کے تیار کنندہ اور صارفین کے درمیان صحت مند تعلقات رکھنے کیلئے کنزیومر چوائس ایوارڈ کی سالانہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

کوکب اقبال نے کہا کہ کنزیومر چوائس ایوارڈ ملکی سطح پر ایک منفرد تقریب ہے جس میں اشیاء بنانے والے سروس مہیا کرنے والے اور فنانشنل سیکٹر کے اداروں کو صارفین کی پسند کے مطابق ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کے انعقاد کا مقصد صارفین اور مصنوعات بنانے والوں کے درمیان ایک مضبوط ہم آہنگی کو استوار کرنا ہے جس سے نہ صرف مصنوعات بنانے والے اپنی پروڈکٹ کا معیار بہتر بنانے کی طرف توجہ دیں گے بلکہ ان کے درمیان مقابلے کا امتحان بھی فروغ پائے گا جس سے صارفین کو اچھی اور معیاری چیزیں باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہونگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی