کراچی، لکی سیمنٹ کے 30جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے بعد ازٹیکس منافع میں 16.4فیصدکا اضافہ

منگل 2 ستمبر 2014 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) لکی سیمنٹ کے 30جون 2014کو ختم ہونے والے مالی سال کے بعد ازٹیکس منافع میں 16.4فیصدکا اضافہ ہوا ہے جوکہ پچھلے مالی سال کے 9.74ارب روپے کے مقابلے میں 11.34ارب روپے رہا۔ کمپنی نے حصص یافتگان کیلئے 9روپے کے کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان بھی کیا ہے۔لکی سیمنٹ کی 30جون 2014کو ختم ہونے والے مالی سال میں فی حصص آمدنی 35.08روپے رہی جوکہ پچھلے مالی سال میں 30.15روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

لکی سیمنٹ کا مجموعی منافع 11.5فیصد اضافے کے ساتھ پچھلے مالی سال کے 16.75ارب روپے کے مقابلے میں 18.69ارب روپے رہا۔ سیمنٹ کی فروخت میں نمایاں اضافہ مجموعی منافع میں اضافے کا باعث بنا۔30جون 2014ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں لکی سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 9.6فیصد کا اضافہ ہوا جوکہ پچھلے مالی سال کے 3.77ملین ٹن کے مقابلے میں 4.132ملین ٹن رہی۔

(جاری ہے)

لکی سیمنٹ کی برآمدی فروخت میں بھی 8.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جوکہ پچھلے مالی سال کی 2.289ملین ٹن کے مقابلے میں 2.487ملین ٹن رہی۔

لکی سیمنٹ کے کراچی پلانٹ پر یورپی Verticial Grinding Mills کی تنصیب کا کام 2014ء کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا جبکہ کراچی اور پیزو پلانٹس پر 5میگاواٹ کے ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹس کی تنصیب بھی سال 2014اور 2015کے اختتام تک مکمل ہوجائے گی۔لکی سیمنٹ کے عراق میں سیمنٹ گرائنڈنگ پلانٹ نے 2014میں کمرشل آپریشنز کا آغاز کردیا ہے جبکہ لکی سیمنٹ کی مشترکہ سرمایہ کاری سے کانگو میں سیمنٹ پلانٹ جون 2016ء تک کمیشنڈ ہوجائے گا۔لکی سیمنٹ 660میگا واٹ کا کوئلے پر چلنے والا پاور پلانٹ بھی لگانے کا ارادہ رکھتا ہے جوکہ لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے نام سے اور لکی سیمنٹ کی ذیلی کمپنی لکی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے 20ارب روپے کی ایکویٹی انوسٹمنٹ کے ذریعے لگایا جائے گا۔ #

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ