پنجاب حکومت نے ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6ارب سے زائد کی منظوری دیدی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پندرہویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر6ارب 45کروڑ53لاکھ73ہزارروپے کی منظوری دیدی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی وسیم اجمل چو ہدری،چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی پنجاب ڈاکٹر خالد مشتاق سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے پندرہویں اجلاس میں جن 7ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں بچھیا اور بھیڑ ، بکری کی فراہمی کے ذریعے غریب خواتین کی غربت کے خاتمے کیلئے مبلغ 4 ارب 22 کروڑ 34 لاکھ روپے ، ایک لاکھ میٹرک ٹن کپیسٹی کے کنکریٹ سے تیارکردہ (فاضل پور ضلع راجن پور میں ایک 30 ہزار میٹرک ٹن) ذخیرہ دانوں کی تعمیر مبلغ 42 کروڑ 60 لاکھ 62 ہزار روپے ، ضلع مظفر گڑھ اور بہاولپور میں ایک لاکھ میٹرک ٹن کپیسٹی کے جدید کنکریٹ کے ذخیرہ دانوں کی تعمیر(فیز ون)مبلغ 42 کروڑ 76 لاکھ 34 ہزار روپے، ضلع راوالپنڈی میں چکری اڈہ ہرنیاں والا براستہ بلاول روڈ کی کشادگی و بہتری کیلئے مبلغ 68کروڑ 40 لاکھ 60 ہزار روپے ، چکری تا کمبریال باراستہ دہاد ہمبر سے لیکر گنڈا خاص سڑک کی بحالی و کشادگی کیلئے مبلغ50 کروڑ66 لاکھ 61ہزار، خانیوال لودھراں روڈ کو دو رویہ کرنے کیکے پراجیکٹ کی فزیبلٹی سٹڈی (پی پی پی موڈ ۔

(جاری ہے)

پی سی ٹو) کے لیے مبلغ 8کروڑ81لاکھ70 ہزار روپے اور صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ نو اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی بحالی اور سروے کیلئے تیسری پارٹی کی خدمات کیلئے مبلغ 9کروڑ93 لاکھ86ہزار روپے شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد