حکومت پنجاب کا رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا پندرہواں اجلاس ،

ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 6ارب 45کروڑ 53 لاکھ 73 ہزار روپے کی منظور ی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پندرہویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 6ارب 45کروڑ 53 لاکھ 73 ہزار روپے کی منظوری دی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی وسیم اجمل چو ہدری،چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی پنجاب ڈاکٹر خالد مشتاق سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے پندرہویں اجلاس میں جن 7 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں بچھیا اور بھیڑ ، بکری کی فراہمی کے ذریعے غریب خواتین کی غربت کے خاتمے کے لیے مبلغ 4 ارب 22 کروڑ 34 لاکھ روپے ، ایک لاکھ میٹرک ٹن کپیسٹی کے کنکریٹ سے تیارکردہ (فاضل پور ضلع راجن پور میں ایک 30 ہزار میٹرک ٹن) ذخیرہ دانوں کی تعمیر مبلغ 42 کروڑ 60 لاکھ 62 ہزار روپے ، ضلع مظفر گڑھ اور بہاولپور میں ایک لاکھ میٹرک ٹن کپیسٹی کے جدید کنکریٹ کے ذخیرہ دانوں کی تعمیر(فیز ون)مبلغ 42 کروڑ 76 لاکھ 34 ہزار روپے، ضلع راوالپنڈی میں چکری اڈہ ہرنیاں والا براستہ بلاول روڈ کی کشادگی و بہتری کے لیے مبلغ 68کروڑ 40 لاکھ 60 ہزار روپے ، چکری تا کمبریال باراستہ دہاد ہمبر سے لیکر گنڈا خاص سڑک کی بحالی و کشادگی کے لیے مبلغ50 کروڑ66 لاکھ 61ہزار، خانیوال لودھراں روڈ کو دو رویہ کرنے کیکے پراجیکٹ کی فزیبلٹی سٹڈی (پی پی پی موڈ ۔

(جاری ہے)

پی سی ٹو) کے لیے مبلغ 8 کروڑ81لاکھ70 ہزار روپے ، اور صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ نو اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی بحالی اور سروے کے لیے تیسری پارٹی کی خدمات کے لیے مبلغ 9کروڑ93 لاکھ86ہزار روپے شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ