لاہور،شہر کی 98رہائشی سکیموں سمیت لاہو رڈویژن میں 347سکیمیں غیر قانونی ہیں‘ شہری ان میں پلاٹ نہ خریدیں،

69 سکیمیں نشتر ٹاؤن‘14واہگہ ٹاؤن ‘10اقبال ٹاؤن اور پانچ عزیز بھٹی ٹاؤن کی حدود میں واقع ہیں

پیر 22 ستمبر 2014 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ لاہور ڈویژن کے اضلاع لاہور ‘ شیخوپورہ‘ ننکانہ صاحب اور قصور میں واقع347 پرائیوٹ رہائشی سکیمیں اور لینڈ سب ڈویژنز غیر قانونی ہیں- ان سکیموں میں پلاٹوں کے متوقع خریداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی سکیم میں اس وقت تک پلاٹ نہ خریدیں جب تک اس ایل ڈی اے کی طرف سے اس رہائشی سکیم/لینڈ سب ڈویژن کی منظوری نہیں دے دی جاتی - شہری کسی بھی رہائشی سکیم/لینڈ سب ڈویژن میں پلاٹ خریدنے سے پہلے اس سکیم او رپلاٹ کی قانونی حیثیت کے بارے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے معلومات حاصل کرلیں- ضلع لاہور کی حدود میں واقع 98سکیمیں غیر قانونی ہیں -ان سکیموں میں 69ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نشتر ٹاؤن‘14واہگہ ٹاؤن ‘10اقبال ٹاؤن اور پانچ عزیز بھٹی ٹاؤن کی حدود میں واقع ہیں -نشتر ٹاؤن عالم ریزڈینسی‘وائٹل پریمیم ‘انور ٹاؤن‘بدر کالونی‘بلال ٹاؤن‘فاطمہ ہاؤسز‘گیلانی ہومز‘گیلا نی پارک 1-‘گیلانی پارک2-‘گرین کیپ ہاؤسنگ سکیم‘اقبال پارک‘المدینہ ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم ‘گلشنِ امین‘حاجی امانت علی اسٹیٹ‘ ہجویری گارڈنز‘ّآئیڈیل گارڈن ہاؤسنگ سکیم‘کوہ نور ہاؤسنگ سکیم‘ملک پارک‘ میاں قاسم اسٹیٹ ‘ سادات کالونی‘ وحید برادرز‘ گل نشان ہاؤسنگ سکیم ‘ حاجی امانت علی شاہ‘ ہیون ہومز‘ اسلام پارک ہاؤسنگ سکیم ‘ جوہر ولاز ہاؤسنگ سکیم‘ جمال ہومز ( پرائم ہومز)‘ پرائم ہومز‘ جوڈیشل ایونیو ہاؤسنگ سکیم‘ ماہ نور ولاز‘ رحمان پارک‘ ناصر کالونی‘ پارک ویو ولاز سب ڈویژن نزد ٹی اینڈ ٹی ہاؤسنگ سکیم‘ولاز نزد آبپارہ ہاؤسنگ سکیم ‘ میاں فارم ہاؤسز‘ مصطفی ٹاؤن‘ غوثیہ کالونی‘ اذان ہاؤسنگ سکیم ‘ 1384 K ہاؤسنگ سکیم‘ عبداللہ پارک ہاؤسنگ سکیم ‘ عبداللہ پارک ہاؤسنگ سکیم‘ الرحمن فاؤنڈیشن ہاؤسنگ سکیم ‘ بدر کالونی‘ ایلیٹ ٹاؤن‘ گلبرگ پارک ہاؤسنگ سکیم‘ حاجی پارک ہاؤسنگ سکیم ‘ صابر اسٹیٹ II ہاؤسنگ سکیم‘ مدینہ ویو ہاؤسنگ سکیم ‘ میاں جی عبداللہ ہاؤسنگ سکیم‘ اخترآبادہاؤسنگ سکیم ‘ الحرم گارڈن‘ عزیز کالونی‘ بلال ٹاؤن ‘ فیصل ٹاؤن‘ فیصل ٹاؤن فیز II‘ گلبرک پارک ‘ انڈس اسٹیٹ ‘ لاہور گارڈن‘ نیو گلشن لاہور‘ اولمپک ویلیج‘ روشن ٹاؤن‘ سبحان گارڈن‘ گرینڈایونیو‘ریحان گارڈن‘ُپرل گارڈن‘مدینہ ایونیو ‘ نذیرگارڈن اور زین ہومز۔

(جاری ہے)

واہگہ ٹاؤن، شریف پارک‘ حکیم ٹاؤن‘ جیوا پارک‘ طیب ٹاؤن‘ فیروز پارک‘المدینہ گارڈن‘خیبر گارڈن‘علی عالم گارڈن‘طفیل گارڈن‘رضوان گارڈن نزد کینال‘لاہور میڈیکل ہاؤسنگ سکیم فیز1‘لاہور میڈیکل ہاؤسنگ سکیم فیزII‘لاہور میڈیکل ہاؤسنگ سکیم فیزIII‘اسد ٹاؤن اور گیریژن گارڈن فیزIII‘عزیز بھٹی ٹاؤن،ہجویری‘میاں عزیزگارڈن‘پیراگون سٹی /امپریل ہومز‘ٓآئی بی ایل ہومز‘ارشد گارڈن‘اقبال ٹاؤن ،عبدا للہ ٹاؤن‘آمنہ پارک‘حافظ ٹاؤن‘حسنین پارک‘ایل ڈی اے ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی‘جمیل پارک‘پاک ٹاؤن‘رانا ٹاؤن ‘ڈاکٹر سوسائٹ اورسب ڈویژن نزد سلطان ٹاؤن۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ لاہور ڈویژن کی حدود میں شامل ضلع لاہور ‘ شیخوپورہ‘ ننکانہ صاحب اور قصور میں مورخہ 19ستمبر 2013ء کے بعدلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سو ا کوئی دوسرا محکمہ یا ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن /تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن یا کوئی بلدیاتی ادارہ یا حکومت کاکوئی بھی اور محکمہ پرائیوٹ رہائشی سکیم /لینڈ سب ڈویژن کی منظور ی د ینے کا اختیار نہیں رکھتا۔

اس تاریخ کے بعد لاہور ڈویژن کی حدود میں ایل ڈی اے کے سوا کسی بھی دوسرے ادارے یا ٹاؤن میونسپل ایڈ منسٹریشن /تحصیل ایڈمنسٹریشن یا کسی بلدیاتی ادارے یا کسی بھی دوسرے سرکاری محکمے کی طرف سے دی جانے والی منظوری قانونی طور پر درست نہیں اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔ رہائشی سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنز کے سپانسرز کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے باقاعدہ منظور ی حاصل کرنے سے پہلے کسی رہائشی سکیم میں ترقیاتی کام کرنے کی اجازت نہیں۔

انہیں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے باقاعدہ منظور ی حاصل کرنے سے پہلے کسی رہائشی سکیم یا منصوبے کے بارے میں اشتہار دینے کی اجازت نہیں ۔ رہائشی سکیم /لینڈ سب ڈویژن کی منظوری حاصل کرنے کے بعد بھی سپانسرز کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے این او سی (عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ)حاصل کئے بغیر اشتہار دینے کی اجازت نہیں۔ منظوری حاصل کئے بغیر رہائشی سکیم شروع کرنا‘ اس میں ترقیاتی کام کروانا اور این او سی(NOC) حاصل کئے بغیر اوراخبارات میں اشتہارات شائع کروانا غیر قانونی کام ہیں اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 1975ء کے تحت قابل سزا ہیں -

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند