لاہور، 14سال بعدکروڑوں روپے گندم خوربردکیس میں ملوث محکمہ فوڈکے ٹھیکیدارملزم نذیرافضل کو 5سال قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم

منگل 23 ستمبر 2014 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) اینٹی کرپشن عدالت نے 14سال بعدکروڑوں روپے گندم خوربردکیس میں ملوث محکمہ فوڈکے ٹھیکیدارملزم نذیرافضل کو 5سال قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ دیگر مقدمہ میں شریک 8ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق اینٹی کرپشن نے مذکورہ ملزم کے خلاف 1998میں کروڑوں روپے کی گندم خرد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروارکھاتھا۔

گزشتہ روزعدالت نے وکلاء و فریقین کے دلائل سننے کے بعدملزم کے خلاف مذکورہ بالا سزاکاحکم سنادیاہے۔جبکہ دیگر8ملزمان سرور، عبدالوحید اور نصیرالدین وغیرہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu