پنگریو سمیت اندرون سندھ کے علاقوں میں برائلر مرغی کے نرخ برڈ فلو کے بعد کم ترین سطح پر آگئے

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:43

پنگریو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) پنگریو سمیت اندرون سندھ کے علاقوں میں برائلر مرغی کے نرخ برڈ فلو کے بعد کم ترین سطح پر آگئے ہیں جس کی وجہ سے پولٹری کی صنعت کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے اور ہزاروں پولٹری فارمرز لاکھوں مجموعی طور پر کروڑوں روپے کے مقروض ہو گئے ہیں زندھ برائلر کے نرخ کم ترین سطح پر پہنچ جانے کے باوجود پنگریو میں گوشت فروشوں نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جبکہ کھوسکی، بدین اور اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں مرغی کا گوشت انتہائی سستا ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق پنگریو اور اندرون سندھ کے دیگر علاقوں میں زندھ برائلر مرغی کے نرخ 80 روپے فی کلو ہو گئے ہیں جو کہ برڈ فلو کے بعد زندھ برائلر کے نرخوں کی کم ترین سطح ہے زندھ برائلر مرغی کے نرخوں میں ہو نے والی تاریخی کمی کے باعث پنگریو اور اندرون سندھ کے علاقوں میں پولٹری کی صنعت زمین بوس ہو گئی ہے اور ہزاروں پولٹری فارمرز کروڑوں روپے کے قرض تلے دب گئے ہیں ان فارمرز نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ زندھ برائلر مرغی کی تیاری اور مارکیٹنگ تک فی کلوپر ایک سو تیس روپے کے اخراجات ہو تے ہیں جبکہ یہ فروخت صرف 80 روپے فی کلو کے حساب سے ہو رہی ہے اس صورتحال میں فارمرز کو زندھ برائلر مرغی پر فی کلو پچاس رو پے کا نقصان ہو رہا ہے جو کہ فارمرز کے تصور سے بھی زیادہ ہیں ان فارمرز نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین چار رو ز کے دوران نرخوں میں ہو نے والی اس بے تحاشہ کمی کے باعث فارمرز کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگ چکا ہے اور چھوٹے فارمرز اب ساری زندگی اس قرض کو اتار نہیں سکیں گے فارمرز کے مطابق پولٹری کے کاروبار سے منسلک بعض بڑے تاجر اب مافیا بن چکے ہیں اور وہ اپنی مرضی سے مرغی کے نرخوں میں اچانک بھاری کمی بیشی کرتے رہتے ہیں پولٹری کی صنعت کے بارے میں کوئی مستقل حکومتی پالیسی اور نرخوں پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے کے باعث یہ مافیا جب چاہتی ہے چھوٹے فارمرز کو ناقابل تلافی نقصا پہنچا دیتی ہے ان فارمرز نے مزید کہا کہ پولٹری کی صنعت سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے مگر اس صنعت کو پولٹری مافیا ایسی پوزیشن پر لانا چاہتی ہے جہاں پر صرف اس مافیا کو فائدہ ہو سکے ان فارمرز نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وہ زبردست معاشی بد حالی کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کے پاس اب کوئی متبادل روز گار بھی نہیں ہے حکومت اس معاملے کا نوٹس لے اور ہزاروں خاندانوں کو بے روز گار ہو نے سے بچائے ادھر زندھ برائلر کے نرخوں میں زبردست کمی کے باوجود پنگریو میں گوشت فروشوں نے مرغی کے گوشت کے نرخوں میں کمی نہیں کی اور مرغی کا گوشت بدستور دو سو چالیس روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ نواحی شہر کھوسکی میں ایک سو بیس روپے اور ضلعی ہیڈ کواٹر بدین میں ایک سو چالیس روپے کے حساب سے مرغی کا گوشت فروخت ہو رہا ہے ضلع بدین کے دیگر شہروں میں بھی ایک سو تیس روپے سے لے کر ڈیڑھ سو روپے فی کلو کے حساب سے مرغی کا گوشت فروخت ہو رہا ہے مارکیٹ کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرغی کے گوشت کے موجودہ نرخ بعض سبزیوں سے بھی کم ہیں اور غریب طبقے کے لوگ جو کہ اس سے قبل مرغی کے گوشت کے استعمال کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے وہ اب مرغی کا گوشت خریدتے دکھائی دیتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین