سی ڈی اے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے،عبدالرؤف

منگل 21 اکتوبر 2014 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے سا بق صدر عبدالرؤف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کا تعلق زیادہ تر سی ڈی اے سے ہے جبکہ موجودہ چیئرمین معروف افضل اور ممبر ایڈمن عامر علی احمد شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سی ڈی اے تاجروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریدرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آئی ایٹ مرکز کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آئی ایٹ مرکز کے نومنتخب صدر راجہ فیاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایٹ مرکز جدید ترین سیکٹر ہونے کے باوجود گوناگوں مسائل سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

پانی کی کمی ہے، پبلک ٹوائلٹ موجود نہ ہیں، ٹیوب ویل کام نہیں کرتے، ای او بی آئی کے پراجیکٹ کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اکابرین سے اپیل کی کہ وہ بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے مسائل حل کرائے جبکہ تاجر اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہیں۔ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے قائم مقام مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے تاجر متحد ہیں اور چند مفاد پرست لوگ رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

عنقریب تاجر نمائندوں کی میٹنگ بلائی جائے گی۔ مہمان خصوصی عبدالرؤف عہدیداران سے حلف لیا جن میں نومنتخب صدر راجہ فیاض، جنرل سیکرٹری چوہدری علی شان، سینئر نائب صدر محمد عزیز بلوچ ایڈووکیٹ، نائب صدر مرزا محمد رضوان، جوائنٹ سیکرٹری محمد عمران راجپوت، فنانس سیکرٹری نعمان مختار بھٹی، کوارڈنیشن سیکرٹری راجہ سعد اختر، انفارمیشن سیکرٹری آصف عزیز بھٹی، چیئرمین ندیم احسن بھٹی، سینئر نائب چیئرمین محمد حسین طوری، وائس چیئرمین راجہ عامر ریاض، سرپرست اعلیٰ ارشد خان اور ڈاکٹر ارشاد سرپرست شامل تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس