اووربلنگ سے متعلقہ شکایات کے ازالے کیلئے لاہور چیمبر میں لیسکو ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے‘ اعجاز اے ممتاز

منگل 21 اکتوبر 2014 17:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے لیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجر برادری کی اووبلنگ سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فوری طور پر ایک ہیلپ ڈیسک قائم کریں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز، سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر اور نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ لاہور چیمبر کو تاجروں کی جانب سے اووربلنگ کی مسلسل شکایات موصول ہورہی ہیں لہذا لاہور چیمبر میں لیسکو ہیلپ ڈیسک قائم کرکے ان کی اووربلنگ سے متعلقہ شکایات دور کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر پہلے ہی متعلقہ حکام کی توجہ پاور سیکٹر کی غیرمتاثر کن کارکردگی کی جانب مبذول کراچکا ہے ، اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اووربلنگ جیسے مسائل کی وجہ سے صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور جی ڈی پی گروتھ میں کمی واقع ہوگی۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ لائن لاسز اور بجلی کی چوری پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ حکومت کو تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس کوئلے اور دیگر متبادل ایندھن پر منتقل کرنا ہونگے کیونکہ تھرمل ذرائع سے مہنگی بجلی کی پیداوار ہی مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا یکہ پاکستان زیادہ تیل پیدا نہ کرنے والا وہ پلا ملک ہے جہاں بجلی کا بیشتر حصہ تیل سے پیدا کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بجلی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور حکام بالا کو اووربلنگ جیسے غیر منصفانہ اقدامات اٹھانہ پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اووربلنگ کی وجہ سے بجلی چوری کا رحجان بڑھے گا جس کی وجہ سے پہلے ہی قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ بجلی کی اس قدر زیادہ قیمت کی وجہ سے صنعتیں بقاء برقرار نہیں رکھ پائیں گی ، بجلی کے نرخ پہلے ہی زیادہ ہیں جبکہ اووربلنگ جلتی پر تیل کا کام کررہی ہے۔ اگر فو ری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو صنعتوں کی زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں اپنا مقام کھو دیں گی اور چین، بنگلہ دیش اور بھارت ہمارے حصے پر بھی غلبہ پالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ ہائیڈرل ذرائع سے سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیوں نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز اور صنعت و تجارت کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پاور سیکٹر میں فوری اصلاحات متعارف کرائے اور لیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ لاہور چیمبر میں فوری طور پر ہیلپ ڈیسک قائم کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ