وزیر اعظم نوازشریف بجلی بحران کے حل اورسستی بجلی پیدا کرنے کیلئے جلد آسڑیلیا کادورہ کر یں گے،عمران سعید

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم میاں نوازشریف بجلی بحران کے حل اورسستی بجلی پیدا کرنے کے لئے جلد آسڑیلیا کادورہ کرنے والے ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے جس کیلئے دونوں ملکوں کے تاجروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان اب سستی بجلی کیلئے کوئلے کی طرف آرہا ہے ۔

آسٹریلیا بجلی پیدا کرنے کیلئے سستا کوئلہ مہیا کر سکتا ہے ،پاکستانی تاجروں کو ورلڈکپ کرکٹ سیریزکے تجارتی فوائد سے آگاہ کرنے کیلئے نومبر کے دوران لاہور میں ایک خصوصی تقریب ہو رہی ہے جس میں فیصل آباد چیمبر کو بھی مدعو کیا جائیگا۔ یہ بات آسٹریلین ٹریڈ کمیشن کے بزنس ڈویلپمنٹ منیجر عمران سعید نے فیصل آباد چیمبر کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا زراعت ، توانائی اور ڈیری کے شعبوں میں پاکستان سے قریبی تعلقات رکھتا ہے جن میں مزید توسیع کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا جامعہ زرعیہ کو سٹرس۔آم اور ڈیری کے شعبوں کیلئے سوپی ایچ ڈی سکالرشپ بھی دے رہا ہے جبکہ آسٹریلیا کے 30 طلبہ بھی تبادلوں کے پروگرام کے تحت جلد جامع زرعیہ میں آرہے ہیں ۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں چیمبر کے پلیٹ فارم پر مدعو کرکے تاجروں سے براہ راست رابطوں کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی تجارت 718 ملین ڈالر ہے جس میں پاکستانی برآمدات صرف 218 ملین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا 2 کروڑ لوگوں کا ملک ہے جس سے آگے کوئی نہیں جبکہ اس کے ساتھ صرف نیوزی لینڈ کی چھوٹی مارکیٹ ہے اور اس وقت آسٹریلیا میں چین اور انڈیا بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل پاکستان کی برآمدات میں سر فہرست ہے مگر بد قسمتی سے ابھی تک یہاں سے خواتین کے ملبوسات کی برآمدہی شروع نہیں ہو سکی جس پر فوری کام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سڈنی فیشن ویک ہر سال ہوتا ہے مگر پاکستان بڑے پیمانے پر کپاس پیدا کرنے کے باوجود اس میں شامل نہیں ہوتا۔ اسی طرح پاکستان میں دودھ کا صرف 5 فیصد حصہ پراسیس ہوتا ہے جبکہ باقی ادھر ادھر ہو جاتا ہے انہوں نے پاکستانی دودھ دینے والے جانوروں کا آسٹریلیا کی فرینرین جرسی اور کراس بریڈ سے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلین جانور 27 سے 30 لٹر روزانہ جبکہ پاکستانی صرف 7 لٹر اوسطاً دودھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں دودھ کی پروسیسنگ کے وسیع امکانات ہیں جس کے تحت دودھ کے علاوہ کریم، مکھن ، پنیر اور دیسی گھی بھی تیارکیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کئی آسٹریلین کمپنیاں پاکستان میں آنا چاہتی ہیں ۔ اسی طرح پاکستان سے حلال گوشت بھی مشرقی وسطی کو برآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہاں عالمی ضابطے نافذ نہیں مگر جیسے ہی یہ نافذ ہوئے پاکستانی برآمدکنندگان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا اس مسٴلہ پر پاکستانی حکومت اور تاجروں کو ابھی سے توجہ دینی چاہیئے۔

توانائی کے حوالے سے عمران سعید نے بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم اس سلسلہ میں جلد آسٹریلیاکا دورہ کرنے والے ہیں جس کے دوران وہ کوئلے کی کانیں بھی دیکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کوئلے کی را کھ کوٹھکانے لگانے کے سلسلہ میں بھی زبردست مہارت رکھتا ہے جسے سیمنٹ بنانے کیلئے استعمال بھی کیا جا سکتا ہے تاہم اس کی نقل و حمل کے مسائل پر قابو پانا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صرف فیصل آباد کی اسی لاکھ کی آبادی کیلئے صاف ستھرے دودھ کی پروسیسنگ کیلئے کئی چھوٹے ملک پراسیسنگ پلانٹس کی ضرورت ہوگی جبکہ ایک پروسیسنگ پلانٹ کی لاگت صرف 1 ارب روپے ہے اوراس سے دیگر ہائی ویلیو مصنوعات بھی تیار کی جا سکتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا