دھرنوں کی وجہ سے میٹرو منصوبہ ایک ماہ تاخیر سے جنوری میں مکمل ہوگا،بلیغ الرحمان

بدھ 22 اکتوبر 2014 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء)سینٹ کے اجلاس میں وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تین روٹس پر سی ڈی اے کے ذریعے بس سروس چلانے کا منصوبہ روک کر میٹروبس منصوبہ شروع کیا گیا جو اب دھرنوں کی وجہ سے ایک ماہ کی تاخیر سے 31 جنوری2015 کو مکمل ہو گا اور وزیر اعظم نواز شریف اس کا افتتاح کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے پر لگائے جانے والے پیسے سے5000 بسیں خرید جا سکتی تھیں جو ملک بھر میں چلتیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں و بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی قابل مذمت ہے ۔اسلام آباد میں گرین ہاؤسز درجہ حرارت کنٹرول کرنے اور سبزیوں و پھلوں کی قلت دور کرنے کے لئے چھوٹے کسانوں کو مفت فراہم کئے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین صابر حسین بلوچ کی زیر صدارت شروع ہوا تو وقفہ سوالات میں سینیٹر سیدہ صغری امام کے سوال ہے کہ بعض دینی مدارس اور مذہبی پیشواؤں کو بیرون ممالک سے ملنے والی امداد کی تفصیلات بتائی جائیں ۔

وزارت داخلہ سے مذکورہ سوال کا جواب موصول نہ ہونے پر اپوزیشن سینیٹروں نے شدید احتجاج کیا ۔اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ حکومت سمجھ رہی ہے کہ طاہر القادری چلے گئے اور اب خطرہ ٹل گیا ہے حالانکہ خطرہ دوبارہ بھی لوٹ کر آ سکتا ہے۔لہذا حکومت پارلیمنٹ کو سنجیدہ لے۔اس پر ڈپٹی چیئرمین نے وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن کو ہدایت کی کہ 31 اکتوبر تک تمام صوبائی حکومتوں سے معلومات میں مذکورہ سوال کا جواب پیش کیا جائے ۔

وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیدہ صغری امام کے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پاک بھارت تجارت کے لئے واہگہ بارڈر کے زمینی راستے آپریشنل ہیں، توسیع کے لئے وزارت دفاع سے رائے نہیں لی گئی ۔یہ وزارت تجارت کا متعلقہ معاملہ ہے لہذا مذکورہ اقدام کے فیصلے پر کیا گیا۔سینیٹر سیدہ صغری امام نے ضمنی سوال کیا کہ پاک بھارت سٹرٹیجک ایشوز کو دیکھتے ہوئے اس معاملے پر وزارت دفاع سے رائے طلب کرنا ضروری ہے اگر ایسا ہونے لگے تو وزارتیں اور محکمے اپنے طور پر جو چاہیں کریں گے ۔

وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ مذکورہ سوال کا جواب دینے اور نشست سے کھڑے ہوئے کہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنما رضا ربانی نے کہا کہ یہ سوال وزیر دفاع سے متعلقہ ہے جبکہ وزیر دفاع ایوان میں موجود نہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ یاتو وزیر دفاع کو ایوان میں طلب کیا جائے یا پھر وقفہ سوالات معطل کیا جائے ورنہ اپوزیشن وقفہ سوالات کا بائیکاٹ کرے گی ۔

ڈپٹی چیئرمین کے استفسار پر قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ وزراء کو ایوان کی کارروائی میں لازمی حصہ لینا چاہیے اگر کہیں دورے پر جانا ہو تو قبل از وقت اطلاع دیں۔ہر ایک کو موقع دیا جائے ورنہ اپوزیشن کے ساتھ میں بھی واک آؤٹ کروں گا۔ قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم راجہ ظفر الحق کی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرعبد الرؤف کے سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد میں ویٹرنری ہیلتھ کیئرئیر اور نسلی افزائش 11 سنٹر قائم ہیں جبکہ گزشتہ دو سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانوروں کو ویکسین لگائی گئی اور علاج کیا گیا ۔

اسلام آباد میں کل343 ڈیری فارموں پر540 ،17 جنور ،11 یونین کونسلوں میں موجود ہیں ،دو سال میں ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ڈیرہ فارموں کے232 دورے کئے جس پر سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں چار ہزار وزٹ کیونکر ممکن ہیں اس کے علاوہ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں گرین ہاؤسز درجہ حرارت کو معتدل رکھنے اور سبزیوں و پھلوں کی قلت دور کرنے کے لئے چھوٹ کاشتکاروں کو مفت فراہم کئے گئے تھے جس کے لئے باقاعدہ درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 70 رضا کار بھرتی کئے گئے تھے جن کو54 لاکھ،88 ہزار900 روپے اعزازیہ کی مد میں کئے گئے ۔ہر رضا کار کو فی کس دس ہزار ایسے تک اعزازیہ دیا جاتا ہے ۔کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سی ڈی اے نے تین روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ (بس سروس) چلانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم بعد میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے مشترکہ کوششوں سے میٹروبس سروس منصوبہ شروع کیا گیا جس کی وجہ سے سی ڈی اے کا بس سروس منصوبہ موخر کر دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ میٹروبس منصوبہ31 دسمبر2014 کو مکمل ہونا تھا جبکہ دھرنوں کی وجہ سے کام میں خلل آیا جو اب ایک ماہ کی تاخیر سے31 جنوری2015 ء تک مکمل ہوگا اور وزیر اعظم نواز شریف افتتاح کریں گے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ میٹروبس منصوبے پر 50 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں اس رقم سے5000 بسیں خرید کر ملک بھر میں چلائی جا سکتی تھیں۔ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل(ر) طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے کہا کہ کمسن بچوں و بچیوں پر جنسی تشدد قابل مذمت جرم ہے ۔سینیٹر کلثوم نے کہا کہ اس کی صرف خدمت ہی کافی نہیں بلکہ قانون سازی کی جائے ۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی